کبھی غور کیا کہ زپ کے کنڈے پر YKK کیوں لکھا جاتا ہے؟

کبھی غور کیا کہ زپ کے کنڈے پر YKK کیوں لکھا جاتا ہے؟

اسلام آباد:ہمارے ہاں یہ عادت بہت زیادہ ہے کہ کوئی چیز استعما ل کریں تو اس کی کئی اہم چیزوں یا خصوصیات کو بالکل نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ س کی ایک مثال تو ہمارے موبائل فون ہیں جس کے سوائے چند فنکشنز کے ہمیں کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا ۔ بس اسی طرح کبھی آپ نے جینز کی زپ کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش نہیں کی ہوگی کہ یہ ہوتی کیا ہے اور کس طرح کام کرتی ہے۔ اکثر جینز، جیکٹ اور زپ والی بہت سی اشیاءپر Zip کی بجائے YKK لکھا ہوا دیکھا ہوگا۔

وائی کے کے اصل میں زپ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اس جاپانی کمپنی کو Yoshida نامی شخص نے 1934 میں بنایا تھا۔ YKK اصل میں Yoshida Kogyo Kabushikikaisa کا مخفف ہے جیسے انگریزی میں Yoshida Company Limited کہا جا سکتا ہے۔یہ کمپنی بٹن، سنیپ، بکل اور دوسری بہت سی اشیاءبناتی ہے۔

یہ کمپنی وہ مشینیں بھی بناتی ہے جس سے اس کے زپ بنائےجا سکتے ہیں۔YKK میں دنیا کے 71 ممالک میں پھیلی ہوئی 114 کمپنیاں شامل ہیں۔اپنی اشیاءکی تشہیر کے لیے یہ کمپنی ایسے کارٹون بھی بناتی ہے جس میں بچے یا روبوٹ خود کی حفاظت کے لیے زپ سے کام لیتے ہیں۔
اس وقت YKK کے مقابلے کی کوئی کمپنی ہے تو وہ چینی کمپنی SBS ہے۔ YKK اور SBS دنیا میں استعمال ہونے والا 50 فیصد زپ بناتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 2020 میں زپ کی مارکیٹ کی کل مالیت 13.7 ارب ڈالر ہو جائے گی۔