پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے
کیپشن: psl sharjah cricket پی ایس ایل شارجہ کرکٹ

شارجہ : پاکستان سپرلیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے ، دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ جیت سکی ہیں۔

پی ایس ایل کے رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں ، پہلی چیمپئن اور دو مرتبہ کی فائنلسٹ آمنے سامنے آ گئیں ، کوئٹہ کی ٹیم تین میں سے ایک میچ جیت سکی ہے جبکہ اسلام آباد نے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے۔

کوئٹہ کی بیٹنگ لائن انتہائی مضبوط تو اسلام آباد کو بہترین بولرز کا ساتھ حاصل ہے ، کوئٹہ کی بیٹنگ لائن میں شین واٹسن ، کیون پیٹرسن ، سرفراز احمد ، رلی روسو ، اسد شفیق شامل ہیں۔

اسلام آباد کی بائولنگ لائن رومان رئیس ، محمد سمیع ، فہیم اشرف ، شاداب خان اور اسٹیون فن پر مشتمل ہے۔