ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

لاہور: ملک کے مغربی علاقوں میں ابر آلود موسم نے انٹری دیدی اور کئی شہروں میں بادل برسنے کو تیار ہیں۔ محکہ موسمیات نے  اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ملتان، ڈی جی خان اور سکھرمیں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہو گی۔ لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں گرد آلو د ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہیں۔

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری بھی ہو گی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں