پاپوا نیو گنی میں 7.5 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی

پاپوا نیو گنی میں 7.5 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی

پاپوا نیو گنی  کے جنوبی پہاڑی علاقے میں 7.5 شدت کے زلزلے سے پورا گاؤں ہی ملبے تلے دب گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاپوانیوگنی کے صوبائی  دارلحکومت مینڈی سے  560 کلومیٹر دور جنوبی پہاڑی علاقے میں  7.5 شدت کے زلزلے سے پورے پورا گاؤں ہی  ملبے تلے دب گیا ۔

بین الااقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے سے مختلف جگہوں پر 6 افراد ہلاک  جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ زلزلے کی شدت سے  علاقے کا سارا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیاہے ۔علاقے کی واحد گیس پائپ لائن بھی ملبے تلے دب گئی ہے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے سارے گاؤں کے چند منٹوں میں سفحہ ہستی  سے مٹا دیا۔تاہم خوش قسمتی سے زلزلے کی زد میں آنے والے گاؤں میں رہائشیوں کی تعداد انتہائی کم تھی ۔

جو زلزلے کے جھٹکوں کے بعد محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے تھے ۔آسٹریلوی حکومت نے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے اپنے عملہ علاقے میں بھیج دیا ہے ۔