پارٹی کا تاحیات قائد بننے کے بعد نواز شریف پھر فعال

پارٹی کا تاحیات قائد بننے کے بعد نواز شریف پھر فعال

لاہور: نواز شریف کی عوامی رابطہ مہم میں تیزی آ گئی۔ سابق وزیر اعظم آج سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن جائیں گے۔ نواز شریف کوٹ مومن میں ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی طاہر سندھو کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔

سابق وزیر اعظم کی مقامی رہنماؤں سے ملاقات بھی ہو گی جس میں پارٹی امور زیر غور آئیں گے۔ مسلم لیگ کے تاحیات قائد آج پھولنگر بھی جائیں گے جہاں وہ ارکان پارلیمنٹ  رانا حیات اور رانا اسحاق سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف نواز لیگ کے قائم مقام صدر مقرر

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا تاحیات قائد اور شہباز شریف کو قائم مقام صدر بنانے کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہاتھ دھونا پڑا ،تاہم سپریم کورٹ نے 21 فروری انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لئے نااہل قرار دیا اور قرار دیا کہ آئین کی دفعہ 62، 63 پر پورا نہ اترنے والا نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کر سکتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں