پی ایس ایل فائنل سے قبل کراچی میں صفائی کا کام شروع

پی ایس ایل فائنل سے قبل کراچی میں صفائی کا کام شروع

کراچی:ایک طرف تو پاکستان سپر لیگ کا تیسرا مرحلہ دبئی میں زور و شور سے جاری ہے تو دوسری جانب کراچی میں فائنل کیلئے تیاریاں بھی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں ۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے ساتھ شہر قائد کو صاف کرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے جس کو دیکھ کر وہاں کے رہائشی یہ شکر ادا کررہے ہیں کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ہی سہی کراچی کی سنی تو گئی۔

سندھ لوکل گورنمنٹ انتظامیہ کی جانب سے نیشنل سٹیڈیم کے روٹس ،سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت کراچی میں 12000کچرا روزانہ پیدا ہوتا ہے جوکہ 2020 تک بڑھ کر 16000 ٹن روزانہ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن دبئی میں جاری ہے اور اسی سلسلے میں دو پلے آف میچ لاہور جبکہ فائنل کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔