کوئٹہ، ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

کوئٹہ، ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

کوئٹہ: کوئٹہ میں امن دشمنوں نے ایک بار پھر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ سمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی حمید اللہ دستی پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی کے 2 محافظوں نے جانیں قربان کر دیں تاہم ڈی ایس پی حمیداللہ دستی محفوظ رہے۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید تحقیقات کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں