پاکستان درست سمت میں بڑھ رہا ہے، جنرل جوزف ووٹل

 پاکستان درست سمت میں بڑھ رہا ہے، جنرل جوزف ووٹل

واشنگٹن: امریکی کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کانگریس کی دفاعی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت جنوبی ایشیا میں امن کے حصول کے لیے پاکستان نے اپنی سرزمین پر مثبت اقدامات کیے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان درست سمت میں بڑھ رہا ہے۔

ایوان نمائند گان میں بیان دیتے ہوئے جنرل جوزف نے کہا افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے جبکہ پاکستان اور امریکی افواج کا خطے میں تعاون ضرورت ہے۔

امریکی فوج کے سربراہ نے مزید بتایا کہ امریکا کی پاکستان پر دباؤ کی پالیسی کارگر ثابت ہو رہی ہے تاہم ہم نے پاکستان پر واضح کیا ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں۔

واضح رہے جنرل جوزف ووٹل کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ پر ڈالنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں