چوہدری نثار کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چوہدری نثار کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

راولپنڈی:انتہائی ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار علی خان نے آئندہ جنرل الیکشن میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اور اپنے صاحبزادے تیمور نثار کو بھی الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ نئی بات کی رپورٹ کے مطابق چودھری نثار علی خان حلقہ این اے52,53 اور پی پی 6 سے آزاد امیدوار حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے چودھری نثار کو دعوت نہ دینے سے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اورچودھری نثار علی خان کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جبکہ پارٹی کے اہم فیصلوں میں چودھری نثار علی خان کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

لیگی قیادت اور چودھری نثار علی خان کے درمیان فاصلے بڑھتے جارہے ہیں جسکے باعث آئندہ الیکشن میں چودھری نثار آزاد حیثیت سے اپنے حلقے این اے 52,53 اور پی پی چھ سے الیکشن لڑیں گے اور الیکشن سے قبل ن لیگ کے اندر فارورڈ بلاک بھی بن سکتا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی چودھری نثار علی خان کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر سپورٹ کرنے سمیت پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی ہے ۔

تاہم ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان مسلم لیگ ن کی قیادت سے اختلافات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کے بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے دوسری طرف ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے بھی چودھری نثار کے متبادل آپشن پر بھی غور و خوض شروع کردیا ۔