اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس نے ریفرنس پر سماعت کی۔ آج سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد 3 میں سے ایک ہی ملزم وقت پر عدالت میں پیش ہوا تاہم دیگر دو ملزمان کے پیش ہونے کے لیے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا گیا اور عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس کی کاپیاں 10 بجے ملزمان کو دی جائیں ۔

بعدازاں 10 بجے سماعت دوبارہ شروع ہوئی لیکن ملزمان میں ضمنی ریفرنس کی نقول تقسیم نہیں کی جا سکیں۔ احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کو عبوری اور ضمنی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ضمنی ریفرنس 26 فروری کو احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا جسے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے عدالت نے تینوں نامزد ملزمان کو آج طلب کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں