ایف سی بلوچستان کا خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن، بارودی مواد برآمد

ایف سی بلوچستان کا خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن، بارودی مواد برآمد

راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ، ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

اس اہم آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے خودکش جیکٹس، سب مشین گنز، بارودی سرنگ، ڈیٹونیٹرز اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل بھی ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں متعدد آپریشن کئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔