شہباز شریف کی نااہلی کو دنیا کا کوئی شخص نہیں روک سکتا، بابر اعوان

شہباز شریف کی نااہلی کو دنیا کا کوئی شخص نہیں روک سکتا، بابر اعوان

ملتان: پاکسان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے ہائیکورٹ بار ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیوروکریسی ہمارے ٹیکسوں سے عیاشی کرتی ہے اور وہ قوم کی نوکر ہیں لیکن اس وقت پنجاب میں سول سروسز گروپ نے بغاوت کر رکھی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت میں آ کر اس باغی بیوروکریسی کیخلاف مقدمات درج کروائے گی اور اس وقت حکومت کے نوے سے بھی دن کم رہ گئے ہیں اور وہ پالیسیاں نہیں بنا سکتے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا ہم جن لوگوں کیخلاف نااہلی کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں ان میں کلثوم نواز اور دیگر ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار منتخب ہوئے ان کی نااہلی کی درخواست دائر کریں گے جبکہ شہباز شریف کی نااہلی کو دنیا کا کوئی بندہ نہیں روک سکتا اور پہلے ن لیگ نااہل ہوئی اب ش سے شرمناک ہو گی۔

انہوں نے کہا یہ عدلیہ شہید بے نظیر کو برطرف کرے تو ٹھیک جب چوری پکڑے تو غلط کیسے۔ اس کے علاوہ جس دن مسلم لیگ ن والے نواز شریف کو تاحیات قائد بنایا تو ہم اس کو بھی چیلنج کریں گے۔

بابر اعوان نے کہا اس وقت ملک کو تین بڑے سنگین چیلنجز درپیش ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ظلم کیا جا رہا ہے تاہم سرکاری اسپتال کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں