ماضی کو بھلا کر پاکستان سے مذاکرات کے خواہش مند ہیں، اشرف غنی

کابل کانفرنس
کیپشن: اشرف غنی

کابل: افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں دوسری ’کابل کانفرنس‘ شروع ہو گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر پاکستان سے مذاکرات کے خواہش مند ہیں اور نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

افغان صدر نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات کرے جس کے لئے بہترین مقام کابل ہے۔

 

افغان صدر نے طالبان کو مذاکرات اور کابل میں دفتر کھولنے کی بھی پیشکش کرتے ہوئے کہا طالبان خطے میں امن کے لئے مذکرات میں شریک ہوں اور ہتھیار ڈال کر حکومت کے ساتھ مل جل کر افغانستان کو بچائیں۔

انہوں نے بتایا کابل حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے طالبان اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ اور ویزا فراہمی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔ طالبان رہنماؤں پر عائد پابندیاں بھی اٹھالی جائیں گی اور امن اب طالبان کے ہاتھوں میں ہے۔

یاد رہے کہ کابل کانفرنس میں 25 سے زائد ممالک کے مندوب اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں جن میں اقوام متحدہ اور نیٹو بھی شامل ہیں۔