عمران خان نے نیب کو خواجہ آصف کیخلاف ثبوت فراہم کرنیکی پیشکش کر دی

عمران خان نے نیب کو خواجہ آصف کیخلاف ثبوت فراہم کرنیکی پیشکش کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ٹھان لی ہے۔ بنی گالہ میں عمران خان سے عثمان ڈار نے ملاقات کی اور خواجہ آصف کے خلاف نیب کی جانب سے ان کی درخواست پر کوئی پیشرفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے انہیں ہدایت کی وہ وفد کے ہمراہ نیب حکام سے ملاقات کریں۔ عمران خان نے نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ناقابل تردید ثبوت سامنے لا چکے ہیں اس کے باوجود نیب کی خاموشی ہماری سمجھ سے بالاتر ہے تاہم نے نیب کو ایک پیشکش بھی کہ اگر نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات کی ضرورت ہے تو وہ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا عثمان ڈار ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کر سکتے ہیں۔ امید کرتے ہیں نیب جلد وزیر خارجہ کے خلاف کارروائی کا آ غاز کرے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے کیونکہ قوم عدلیہ کے بعد احتساب کے ادارے کی طرف دیکھ رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں