پشاور زلمی کے لائم ڈاؤسن نے پاکستان آ کر کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا

پشاور زلمی کے لائم ڈاؤسن نے پاکستان آ کر کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے پرجوش میچز یو اے ای کی سرزمین پر اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے جہاں ایک ٹیم دوسری ٹیم پر سبقت لینے کیلئے سر دھڑ کی بازی کی لگا رہی ہے ۔شائقین کا جمِ غفیر یہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں تاہم پاکستان میں موجود پاکستانی کرکٹرز اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب پی ایس ایل کے یو اے ای میں میچز ختم ہوں اور وہ کب اپنی پسندیدہ ٹیموں  اور کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلتا دیکھیں ۔

  پشاور زلمی پی ایس ایل کی واحد ٹیم ہے جس کے متعدد کھلاڑی پی ایس ایل سیزن ٹو میں پاکستان میں آ کر فائنل کھیلے ۔ اور اس بار بھی پشاور زلمی کے متعدد کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ۔

پچھلے سال ڈیرن سیمی اینڈ کمپنی نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیل کر پاکستان مین انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دیے تھے پی ایس ایل کے فائنل کے بعد فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون اور سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا ۔پشاور زلمی کے تیسرے ایڈیشن میں شامل نئے کھلاڑی بھی پاکستان میں آ کر کھیلنے میں رضا مندی کا اظہا کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:کراچی کنگز کےکولن انگرام اور ٹیمل ملز نے پاکستان آکر کھیلنےکا اعلان کر دیا

پشاور زلمی کے کھلاڑی لیام ڈاؤسن نے پاکستان آ کر کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ لیام ڈاؤسن نے کہا کہ  ساتھی کرکٹرز نے پاکستان سے متعلق مثبت تاثرات دیے ہیں، اگر پشاور زلمی ٹیم اگلے مرحلے میں گئی تو پاکستان آنے کو تیار ہوں۔

لیام ڈاؤسن نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے بھی اچھا موقع ہے اور لیجنڈ کرکٹر یونس خان سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں