مصباح الحق آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں شرکت کریں گے

مصباح الحق آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں شرکت کریں گے

شارجہ : پاکستان سپر کے تیسرے ایڈیشن کے ابتدائی میچز میں انجری کے سبب شرکت نہ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق اب مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور آج کے میچ میں شرکت کریں گے ۔

مزید پڑھیں:پشاور زلمی کے لائم ڈاؤسن نے پاکستان آ کر کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا


  پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں قیادت کی ذمہ داری نوجوان کھلاڑی رومان رئیس کو دی جنہوں نے یہ ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ رومان رئیس کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے دو میچز کھیلے جس میں انہوں نے ایک میچ میں کامیابی اور ایک میچ میں ناکامی کا منہ دیکھا لیکن اب پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز اور کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے انجری سے چھٹکارہ حاصل کر لیا ہے اور ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دیں گے ۔

مزید پڑھیں :کراچی کنگز کےکولن انگرام اور ٹیمل ملز نے پاکستان آکر کھیلنےکا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کا ابتدائی ایونٹ اپنے نام کیا تھا ۔ فائنل میں مصباح الحق الیون نے سرفراز الیون کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں