ڈر کی وجہ سے شہباز شریف کیخلاف کوئی گواہ سامنے نہیں آتا، عمران خان

ڈر کی وجہ سے شہباز شریف کیخلاف کوئی گواہ سامنے نہیں آتا، عمران خان

لاہور: پاکسان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے 9 سال میں 9 ہزار ارب رہوے خرچ کئے ہیں اور وہ جوابدہ ہیں کہ انہوں نے یہ پیسہ کہاں خرچ کیا ہے جبکہ یہ سب لوگ مال بنانے کیلئے سڑکیں اور فلائی اوور بناتے ہیں لیکن وہ قوم ترقی نہیں کرتی  جو  اپنی ترجیحات کو تبدیل کر دے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل سبحان کے بعد ایک اور آدمی ندیم ضیا غائب ہے اس کو باہر بھیج دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرار داد منظور کر دی گئی ہے۔ ادارے مضبوط ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا لیکن ہم یہ سب برداشت نہیں کریں گے اور عوام سپریم کورٹ اور باقی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا ڈر کی وجہ سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کیخلاف کوئی گواہ سامنے نہیں آتا اس لئے وہ بڑی بڑی بڑھکیں مارتے ہیں لیکن شہباز شریف سے 40 ارب روپے اشتہاروں کے نکالیں گے۔

اس سے قبل بنی گالہ میں عمران خان سے عثمان ڈار نے ملاقات کی اور خواجہ آصف کے خلاف نیب کی جانب سے ان کی درخواست پر کوئی پیشرفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے انہیں ہدایت کی وہ وفد کے ہمراہ نیب حکام سے ملاقات کریں۔

 مزید پڑھیں:الزامات لگاتے وقت عمران خان کے سامنے اخلاقیات نہیں ہوتیں، رانا ثنااللہ

عمران خان نے نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ناقابل تردید ثبوت سامنے لا چکے ہیں اس کے باوجود نیب کی خاموشی ہماری سمجھ سے بالاتر ہے تاہم نے نیب کو ایک پیشکش بھی کہ اگر نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات کی ضرورت ہے تو وہ دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی نااہلی کو دنیا کا کوئی شخص نہیں روک سکتا، بابر اعوان

انہوں نے کہا عثمان ڈار ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کر سکتے ہیں۔ امید کرتے ہیں نیب جلد وزیر خارجہ کے خلاف کارروائی کا آ غاز کرے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے کیونکہ قوم عدلیہ کے بعد احتساب کے ادارے کی طرف دیکھ رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں