کارکنوں کو بھولنے والے نہیں ، پارٹی کی رکنیت سازی میں تیزی لائیں گے:عمران خان

کارکنوں کو بھولنے والے نہیں ، پارٹی کی رکنیت سازی میں تیزی لائیں گے:عمران خان
کیپشن: pti chairman imran khan

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں خود اب عوام میں جا رہا ہوں ، پارٹی کی رکنیت سازی میں تیزی لائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی ساتھی پہلے دن سے میرے ساتھ ہیں ، انھوں نے کوششیں ترک نہیں کی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ میں خود اب عوام میں جا رہا ہوں ، پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں تیزی لائیں گے ، ہماری جدوجہد کا مقصد مافیا سے ملک بچانا ہے ، جو بکتا نہیں ہے مافیا ان کیخلاف کیسز بناتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پرانے لوگوں کو نہیں بھلایا،  21 برس مافیا کے خلاف جدوجہد  کی، نئے لوگ آنے سے پارٹی بڑھتی ہے، ہم اپنے کارکنوں کو بھولنے والے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ سب پرانے لوگ پی ٹی آئی کے ہیرو ہیں۔