ڈیرن سیمی اور ثنا بچہ کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ڈیرن سیمی اور ثنا بچہ کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور پاکستان کی معروف اینکر و اداکارہ ثنا بچہ کے درمیان ملاقات کی ایک تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو گئی، جسے دیکھ کر صارفین ثنا بچہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا بچہ نہایت بولڈ لباس میں ڈیرن سیمی کے ساتھ تقریباََ چپکی ہوئی کھڑی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہو گئے ہیں اور انہوں نے ثنا بچہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

یادر رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کے سیکنڈ ایڈیشن کے دوران جب غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا تھا تو یہ ڈیرن سیمی ہی تھے جنہوں نے نہ صرف غیر ملکی کھلاڑیوں کوپاکستان آنے کیلئے منایا بلکہ وہ خود بھی پوری آب و تاب کے ساتھ پاکستان آئے اور سیکنڈ ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی کو جتوا  کر پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں امر ہو گئے۔