پی ایس ایل : پشاور زلمی میں کل چینی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے

پی ایس ایل : پشاور زلمی میں کل چینی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے
کیپشن: chines cricketer psl 3 dubai edition پی ایس ایل تھری چینی کرکٹرز

لاہور:پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اہم اضافہ چینی کرکٹر کل پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کریں گے اور ممکنہ طور پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی اہم بات چینی کرکٹرز ہیں ، شائقین کی اکثریت اس بات سے بے خبر ہے کہ چینی کرکٹرز کل پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کریں گے اور ممکنہ طور پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

چینی کرکٹر جیان لی اور ژینگ کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کا مقصد چین میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔

پشاور زلمی ٹیم کے نمائندہ عامر سہیل آفریدی نے بتایا کہ چائنا زلمی کی ٹیم گلوبل زلمی لیگ میں کامیابی حاصل کی جو کہ بڑی بات ہے ، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں سے دو کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔