لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات ولے پارلے کے شمشان گھاٹ میں ادا کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی آخری رسومات ان کے شوہر بونی کپور نے ادا کی۔لیجنڈری اداکارہ کی میت کو صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک لوکھنڈوالا کے سپورٹس کلب میں رکھا گیا، جہاں مداحوں نے سری دیوی کا آخری دیدار کیا۔

سری دیوی کی میت کو دلہن کی طرح تیار کیا گیا تھا اور انہیں لال رنگ کی ساڑھی بھی پہنائی گئی۔

جب کہ اداکارہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اداکارہ کے آخری دیدار کے لیے بالی ووڈ نگری کے سٹارز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

...

...


....

....


...

...

...

...

...

سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں مداح اور فلمی ستارے ان کے گھر کے قریب واقع سپورٹس کلب میں تعزیتی اجتماع میں شریک ہوئے۔


واضح رہے کہ سری دیوی 24 اور 25 فروری کی درمیانی شب دبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔