شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیار مہیا کر رہا ہے : امریکا

شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیار مہیا کر رہا ہے : امریکا

نیویارک: امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کا ساز و سامان فراہم کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے اقوام متحدہ کے ماہرین کی معلومات کے پیش نظر دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا ساز و سامان بھیج رہا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے شام کو بھیجے جانے والے ساز و سامان میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے تیزاب سے محفوظ رکھنے والے ٹائلز، والوز، پائپ شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل کے ماہرین ہتھیار بنانے والی فیکٹریوں میں دیکھے گئے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ 2016 سے 2017 تک بذریعہ چین 5 شپمنٹس شام بھیجی جاچکی ہیں۔