حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا

لاہور : حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا۔نئی قیمتوں پر مشتمل اوگرا کی سمری منظور کر لی گئی۔ پیٹرول   3 روپے 56 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اوگرا کی سمری منظور کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا۔  وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے ، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل  کی قیمت میں  ایک روپے فی لیٹر اضافہ گیا۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد کیا گیا۔