پی ایس ایل تھری: ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار

پی ایس ایل تھری: ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار

دبئی: ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر کمار سنگاکارا سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آکر پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کو تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے صدر اشعر شون نے بتایا کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان میں آکر پی ایس ایل کے میچز کھیلیں گے۔ ٹیم کے وکٹ کیپر کمار سنگاکارا بھی پاکستان آنے پر رضامند ہیں اور اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز کے بڑے کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ کمار سنگاکارا نے لگاتار دو میچوں میں دو نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں جبکہ شعیب ملک بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ جہاں تک بولنگ کا سوال ہے تو اس حوالے سے بھی ان کی ٹیم کافی مضبوط ہے۔ ہماری فیلنڈنگ بھی زبردست ہے جس کا کریڈٹ وسیم اکرم اور ہیڈ کوچ ٹام موڈی کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز اب تک ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے دو میں کامیاب رہی اور ایک میں ناکام ہوئی۔