کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی دیا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ 
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنائے۔ لیوک رونکی اور چاڈوک والٹن نے اننگز کا آغاز کیا مگر انور علی نے تیسرے ہی اوور میں والٹن کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 10 رنز بناسکے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے آصف علی بھی صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ، انہیں راحت علی نے کلین بولڈ کیا۔ رونکی نے جے پی ڈومینی کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 41 رنز کی شراکت قائم کی، ڈومینی 14 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جب کہ رونکی کی اننگز 43 رنز تک محدود رہی۔
پی ایس ایل تھری میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے 22 رنزبنائے، انہیں شین واٹسن نے آو¿ٹ کیا۔ آل راو¿نڈر فہیم اشرف نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 13 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیلی مگر وہ رن آوٹ ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن، انور علی، راحت علی، ہیسٹنگز، حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا رومان رئیس نے تیسرے اوور میں شین واٹسن کو 2 رنز پر آو¿ٹ کیا لیکن بدقسمتی سے وہ نوبال قرار پائی جب کہ اگلی ہی گیند پر والٹن نے شین واٹسن کا ناقابل یقین کیچ پکڑا مگر وہ فری ہٹ ہونے کی وجہ سے آو¿ٹ نہیں ہوئے مگر وہ اگلے ہی اوور میں 13 رنز بنا کر اسٹیون فن کا شکار بن گئے۔تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے عمر امین بھی صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ، انہیں محمد سمیع نے بولڈ کیا جب کہ اسد شفیق 22 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر فن کا نشانہ بنے۔ کیون پیٹرسن اور محمد نواز نے چوتھی وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری قائم کی اس دوران کیون پیٹرسن نے 3 بلند وبانگ چھکے بھی مارے۔
دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا مگر بدقسمتی سے کیون پیٹرسن 2 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 48 رنز پر فن کا شکار بن گئے جب کہ محمد نواز 25 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے فن نے 3 اور محمد سمیع نے ایک وکٹ حاصل کی۔