پاک بھارت جنگی کشیدگی،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی حمایت کردی

پاک بھارت جنگی کشیدگی،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی حمایت کردی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد :پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کی حمایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے رابطہ ہوا اور انہوں نے قریشی کو محمد بن سلمان کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤپر لگانا چاہتی ہے،پاکستان نے خطرات بھانپتے ہوئے عالمی برادری کو تمام خدشات سے باخبر رکھا ہے۔


گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارت کے جارحانہ عزائم اور خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داو¿ پر لگانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان خطرات کو بھانپتے ہوئے، عالمی برادری کو تمام خدشات سے باخبر کر دیا ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ اس تمام صورتحال میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مکمل حمایت پاکستان کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہے اور پاکستان کے جوابی حملے کے بعد مکمل طور پر پاگل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کے منہ توڑ جوابی وار کے بعد مودی کی زیر صدارت بھارت کی سکیورٹی کونسل کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔

اس دوران مودی نے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے اپنی الیکشن کی فتح کے حصول کی خاطر ایک ارب سے زائد آبادی کو جنگ میں جھونکنے کا فیصلہ کیا۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد مودی نے بھارتی فوج، فضائیہ اور نیوی کو پاکستان پر حملے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی تو پاکستان نے آج صبح ہی بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ بھارتی سرکار کی عقل ٹھکانے آ گئی۔