بھارت نے پاکستان کی پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش قبول کر لی

بھارت نے پاکستان کی پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش قبول کر لی
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔ ہندوستان ٹائمز

نئی دہلی: آخر کار مودی سرکار نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے، پاکستان کی پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش قبول کر لی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پاکستانی پیشکش قبول کرتے ہوئے ڈوزیئر پر مبنی تحقیقاتی تقاضا سفارتی طور پر پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ڈوزیئر نئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ ڈوزئیر میں پلوامہ واقعہ کی تفصیلات شامل ہیں۔

بھارتی ترجمان کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دیئے جانے والے ڈوزیئر میں گرفتار بھارتی پائلٹ کے حوالے سے بھی تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔