حسن جیسے ہیرو پر ہمیں فخر ہے، مریم نواز

حسن جیسے ہیرو پر ہمیں فخر ہے، مریم نواز
کیپشن: اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ 21 طیارے کو تباہ کر کے بھارتی غرور کو ملیا میٹ کر دیا تھا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں اور ہمیں تم پر فخر ہے۔

bb74b27843356e707ce645fe88074a41

گزشتہ روز پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی پوری قوم کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ 21 طیارے کو تباہ کر کے بھارتی غرور کو ملیا میٹ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔