کبیر والا، اسکول کلاس کی چھت منہدم، 22 بچے ملبے تلے دب گئے

کبیر والا، اسکول کلاس کی چھت منہدم، 22 بچے ملبے تلے دب گئے
کیپشن: واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں معمول کے مطابق تدریسی عمل جاری تھا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کبیروالا: عبدالحکیم میں واقع اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے 22 بچے ملبے تلے دب گئے۔ذرائع کے مطابق کبیر والا کے علاقے عبدالحکیم میں واقع اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں معمول کے مطابق تدریسی عمل جاری تھا۔

ذرائع نےبتایا کہ واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 15 بچوں کو زخمی حالات میں ملبے سے نکال لیا گیا اور فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر بچوں کو نکالنے کے لیے بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کلاس روم کی چھت گرنے پر سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔