’پاکستان پر حملہ کرکے اپنی بیٹی اجاڑنا چاہتے ہو۔۔۔‘مولانا ناصر مدنی نے مودی کی چھترول کردی

’پاکستان پر حملہ کرکے اپنی بیٹی اجاڑنا چاہتے ہو۔۔۔‘مولانا ناصر مدنی نے مودی کی چھترول کردی
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

لاہور:اپنے مخصوص انداز میں خطاب کرنے والے معروف مذہبی سکالر مولانا ناصر مدنی نے بھارتی فضائیہ کی بھونڈی در اندازی پر مودی سرکاری کی زبردست چھترول کردی۔

مولانا ناصر مدنی نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی سرکار کو اپنے انداز میں خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ’میں مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ حیا کرو ہم نے تمہاری بیٹی کو اپنی بہو بنایا ہوا ہے ،ہم نے تمہاری ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کے ساتھ بیاہا ہوا ہے اور میں مودی کو کہتا ہوں کہ کبھی کسی نے اپنے داماد پر بھی حملہ کیا ہے۔

ناصر مدنی نے کہا مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاگل انسان ایک تو بیٹی دی ہوئی ہے اور اوپر سے بھڑکیں بھی مار رہے ہو جس نے بیٹی دی ہوتی ہے وہ حملہ نہیں کرتا ہوتا اور تم پاکستان پر حملہ کرکے اپنی بیٹی کا گھر اجاڑنا چاہتے ہو،کچھ شرم کرو پاکستان تمہارا جوائی بھائی(داماد )ہے۔

مولانا ناصر مدنی نے شعیب ملک کا شکریہ ادا کیا کہ میں آپ کو سلیوٹ کرتا ہوں کہ آپ نے ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو بناکر اچھا کام کیا ہے۔

خیال رہے کہ ناصر مدنی کا ویڈیو خطاب بھارتی فضائیہ کہ بھونڈی دراندازی کے بعد کی ہے جبکہ اس کے بعد پاکستان نے سرپرائز دیتے ہوئے گزشتہ روز بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے جبکہ دو پائلٹ ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا تھا۔