بھارت وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، بلاول بھٹو

بھارت وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، بلاول بھٹو
نوجوانوں کو اپنی نسلوں کیلئے آج ہی دوراندیشی سے فیصلہ کرنا ہو گا، بلاول بھٹو۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے وقت ہاتھ سے نکل جائے۔


پاک بھارت کشیدگی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے وقت ہاتھ سے نکل جائے۔

انہوں نے کہا برصغیر کے نوجوانوں کو ہی اپنے خون کی صورت میں جنگ کی قیمت ادا کرنی پڑے گی جبکہ نوجوانوں کو اپنی نسلوں کیلئے آج ہی دوراندیشی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کی اور کہا بھارت کو آج یہ بتا دیا کہ ہمارے پاس پوری صلاحیت موجود ہے۔ پلوامہ کے بعد بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی اور بھارت کو آفر کی اگر شواہد فراہم کرے تو ہم تعاون کیلئے تیار ہیں۔