آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف سرجیکل سٹرائیک،گھر میں گھس کر ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف سرجیکل سٹرائیک،گھر میں گھس کر ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

بنگلور:آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز میں زبردست سرجیکل سٹرائیک،کینگروز نے بھارتی سورماﺅں کو گھر میں گھس کر تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 7 وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کھیلا گیا جس میںگلین میکسویل کی 113 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت کینگروز نے سورماﺅں کو شکست دیدی۔

گلین میکسویل کی طوفانی سنچری نے19.4 اوورز میں کینگروزکو 191 رنز کا ہدف عبور کرایا، انھوں نے حریف باﺅلنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے55 گیندوں پر 9 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 113رنز بنائے۔

قبل ازیں بھارت نے مقررہ اوورز میں4 وکٹ پر 190 رنز سکور کیے، ویرات کوہلی نے 38 بالز پر6 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے72 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔