بھارت کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

بھارت کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
کیپشن: فوٹو فائل

نئی دہلی : پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشید ہ ہونے کے بعددونوں ممالک کے تعلقات کی صورتحال کافی بدل گئی ہے ۔

گزشتہ روز دو بھارتی طیارے گرنے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکا ہے ۔ بھارتی عوام اپنے سیاسی لیڈروں اور سورماؤں سے پوچھ رہی ہے کہ ایسا کیوں اور کیسے ہوگیا ؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ چل رہے ہیں اور انہی حالات کو دیکھتے ہوئے بھارت کی تینوں مسلح افواج کے نمائندے آج شام پانچ بجے اہم ترین پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت آج اعلیٰ سطح اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ تاہم پاکستان مسلسل بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتا رہاہے لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی مثبت رد عمل دیکھنے میں نہیں آیا جبکہ ایک مرتبہ پھر بھارت کو بات چیت کی پیشکش کی گئی ہے ۔