ایل او سی پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، آئی ایس پی آر

ایل او سی پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، آئی ایس پی آر
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے جانے والے اہم ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  آئی ایس پی آر نے اپنے اہم ترین بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتاہے اور اس کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔

پاکستان ائیر فورس اور نیول فورس کو بھی تیار کر دیا ہے ۔ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر الرٹ ہیں ۔ پاک نیوی بھی پوری طرح الرٹ ہے ۔