وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کے پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت کل رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔اجلاس میں اپنے خطاب کے آخر میں بھارتی پائلٹ کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ سنا دیا گیاہے ۔ وزیراعظم پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو کل تک رہا کرنے کا اعلان کیا ۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے ساتھ جنگی کشیدگی کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا ہے جبکہ اجلاس کو دو روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس میں خطے کی صورتحال اور ملکی قومی سلامتی کے امور زیر بحث آئینگے،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے،وزیراعظم عمران خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،اہم وزرا اور پارلیمانی سربراہان پہنچ جائیں گے،ایوان میں بھی حکومتی و اپوزیشن ارکان کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔