سعودی وزیر خارجہ آج نہیں بلکہ کل پاکستان پہنچیں گے

سعودی وزیر خارجہ آج نہیں بلکہ کل پاکستان پہنچیں گے
فوٹو بشکریہ ۔۔۔ عرب نیوز

اسلام آباد:سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرکی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے ،سعودی وزیر خارجہ اب کل پاکستان پہنچیں گے۔


آج صبح  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کااہم پیغام لیکر آج پاکستان آ رہے ہیں۔

تاہم ان کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ اب کل پاکستان پہنچیں گے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے جس کا ویڈیو بیان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔