کل رات بھارت پاکستان پر کونسا حملہ کرنے والا تھا ؟

کل رات بھارت پاکستان پر کونسا حملہ کرنے والا تھا ؟
کیپشن: Image Source : IK Facebook

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ گزشتہ رات بھارت نے پاکستان پر میزائل حملہ کرنا تھا جو ڈی فیو ز ہو گیا ۔

عمران خان نے کہا بھارت معاملہ کو آگے نہ لے جائے جو بھی آپ کرینگے پاکستان اس کو ویسا ہی جواب دے گا ،بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کو ہماری کمزور ی نہ سمجھے ،وزیرا عظم نے کہا کہ میں نے کل بھی مودی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ،یہ ٹینشن نہ پاکستان کو فائدہ دیتی ہے نہ بھارت کو ،پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اگر بھارت کسی بھی کسی کی جارحیت کرے گا تو پاک فوج اس کا بھرپور جواب دیگی کیونکہ پاکستان کی سالمیت سب سے پہلے ہے ،عمران خان نے کہا اگر بھارت میزائل حملہ کرتا تو پاک فوج بھی جوابی کاروا ئی کیلئے تیار تھی ۔

عمران خان نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی عظیم فوج آج مذاکرات پر آگئی ہے ،بھارت کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیں ،عمران خان نے کہا خود کش حملے مایوسی کی وجہ ہوتے ہیں بھارتی وزیر اعظم مودی کو سوچنا چاہیے ،کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بند کرنا چاہیے ،بھارتی عوام وہاں کی حکومت کی جنگی پالیسی سے متفق نہیں ،حالیہ کشیدگی نہ بھارت کے فائدہ میں ہے اور نہ پاکستان ،ہم امن چاہتے ہیں لیکن ہماری امن کی کوشش کو ہماری کمزور ی نہ سمجھا جائے ۔