پاک بھارت کشیدگی کے بعد ا ب تک کی سب سے بڑی خبر

پاک بھارت کشیدگی کے بعد ا ب تک کی سب سے بڑی خبر
کیپشن: Image Source : IK Facebook

اسلام آباد :پاک بھارت حالیہ کشیدگی کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے رابطہ کا فیصلہ کر لیا ،وزیر اعظم آفس کے مطابق آج شام تک رابطہ ہونے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان اور مودی کے درمیان ٹیلیفون کال کی کوششیں کی جارہی ہیں ،ذرائع کے مطابق نریندر مودی کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے ،اب بھارت کے جواب کا انتظا ر ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان مودی سے براہ راست گفتگو میں مذاکرات کی دعوت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں،عمران خان بھارتی ہم منصب کو موجودہ صورتحال میں دوطرفہ کردار ادا کرنیکی بات کرینگے ۔