ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیتنے کے لیے173رنز کا ٹارگٹ دے دیا

دبئی:پی ایس ایل فور کے اہم ترین میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیتنے کے لیے173رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔


پشاور زلمی نے ٹاس جیتنے کے بعدملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے اننگز کا شاندار آغاز کیا ، عمر صدیق نے اٹھارہ رنز بنائے جب کہ ونس نے اکتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ان کا ساتھ دیتے ہوئے جانسن چارلس نے ستاون رنز کی شاندار باری کھیلی ۔ ان کے بعد کرسچئن اور کپتان شعیب ملک نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔ کرسچئناٹھارہ بنا کر پویلین لوٹے انہیں حسن علی نے بولڈ کیا۔شعیب ملک اٹھائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

حسن علی، عمید آصف اور ڈاسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔