پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی ایس ایل آفیشل ٹوئٹر

دبئی:پی ایس ایل فور کے اہم ترین میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی، زلمی کو 173 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا جو انہوں نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں زلمی نے شاندار آغاز کیا ، اوپنر انعام الحق نے 39اور فلیچر نے 24 رنز بنا کر زبردست اوپننگ پارٹنر شپ دی، اس کے بعد عمر امین نے اننگز کو آگے بڑھایا اور کیرن پولارڈ کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو اہم فتح دلوائی۔ عمر امین نے 54 جبکہ پولارڈ نے صرف ستائیس گیندوں پر چھکوں کی بارش کرتے ہوئے 52رنز بنائے۔محمد عرفان، الیاس اور آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیتنے کے بعدملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، ملتان سلطانز نے اننگز کا شاندار آغاز کیا ، عمر صدیق نے اٹھارہ رنز بنائے جب کہ ونس نے اکتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ان کا ساتھ دیتے ہوئے جانسن چارلس نے ستاون رنز کی شاندار باری کھیلی ۔ ان کے بعد کرسچئن اور کپتان شعیب ملک نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔ کرسچئناٹھارہ بنا کر پویلین لوٹے انہیں حسن علی نے بولڈ کیا۔شعیب ملک اٹھائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔حسن علی، عمید آصف اور ڈاسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

یہ میچ جیت کر پشاور زلمی نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن کافی مضبوط کر لی ہے  اور وہ پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔