بھارتی فضائی ، نیوی اور بری فوج کے سربراہ میڈیا کے جوابات دینے میں بری طرح ناکام

بھارتی فضائی ، نیوی اور بری فوج کے سربراہ میڈیا کے جوابات دینے میں بری طرح ناکام

نئی دہلی : بھارتی فضائی ،نیوی اور بری فوج کے سربراہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ کو مار گرایا تھا لیکن جب ان کے ہی میڈیا نے سوال پوچھا کہ اس کا ثبوت کیا ہے تو بھارتی ائیر فورس کے سربراہ جواب تو نہ دے سکے لیکن ادھر اُدھر کی باتیں کرتے ہوئے ایک خاص میزائل کا کوئی پرانا پرزہ دکھا کر یہ کہنا شروع کر دیا کہ اس آپریشن میں استعمال ہونے والا یہ میزائل صرف پاکستان کے ایف سولہ پر ہی لگا یا جا سکتا ہے اس طر ح ہم کہہ سکتے ہیں تباہ ہونے والا طیارہ پاکستان کا ایف سولہ ہی تھا ۔


 

بھارتی فوج کا پول اس وقت بھی کھل گیا جب بھارتی صحافیوں نے یہ سوال کیا کہ بالاکوٹ میں بھارتی فورسز کی طرف سے کیے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا کوئی ثبوت ہے تو اس کے جواب میں ائیر چیف بوکھلا گئے اور ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے اور یہ کہہ کر میڈیا سے جان چھڑائی کہ ثبوت سے متعلق ملک کی سیاسی قیادت ہی فیصلہ کرے گی کہ کب اور کیسے ان ثبوتوں کو سامنے لانا ہے ۔

پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں پہلی بار بھارتی فوج کی جانب سے میڈیا کا سامنا کیا گیا ہے۔ بھارت کی تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے نئی دلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی لیکن تینوں افواج مل کر بھی پاکستان میں دہشتگردوں کے کیمپ کے ثبوت فراہم نہ کرسکیں۔ تینوں افواج کے نمائندوں نےپہلے سے لکھے ہوئے مختصر بیانات میڈیا کو پڑھ کر سنائے اور فوٹو سیشن کے بعد چلتے بنے۔

پریس کانفرنس میں سب سے پہلے ایئر فورس کے نمائندے ایئر وائس مارشل اے وی ایم کپور نے پہلے سے لکھا ہوا بیان پڑھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 27 فروری 2019 کو صبح 10 بجے انڈین ریڈار نے بڑی تعداد میں پاکستانی طیاروں کو بھارتی حدود میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے الزام دہرایا کہ انڈین ایئر فورس نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرایا ہے لیکن اس بارے میں کوئی واضح ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔بھارتی ایئر وائس مارشل اے وی ایم کپور نے تسلیم کیا کہ پاک فضائیہ نے نہ صرف ان کا مگ 21 تباہ کیا ہے بلکہ اس کے پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔