پٹرول کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہو گیا

پٹرول کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہو گیا
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :حکومت نے عوام پر مہنگائی بم گرادیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 50پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ،جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 92روپے 88پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 75پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ،ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے یقینی طورپر مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا ہو جائیگا ۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 111روپے 45پیسے ہوگئی ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے فی لٹر اضافہ کیساتھ نئی قیمت 86روپے 31پیسے فی لیٹر ہوگئی ،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2روپے 50پیسے اضافہ سے 77روپے 53پیسے فی لیٹر ہوگئی .

نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا ۔