کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

 کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی: کراچی کنگز  نے 134 رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کرتے ہوئے لاہور قلندرز  کو  پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے اچھا آغاز کیا مگر وقفے وقفے سے اس کے کھلاڑی آوٹ ہوتے رہے، لونگ سٹون نے اڑتیس جبکہ افتخار احمد نے تینتیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انہوں نے 19.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کر لیا۔

اس سے قبل، کراچی کنگزنے ٹاس جیتنے کے بعدقلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،قلندرز نے اننگز کا شاندار آغاز کیا ،مگرگوہر علی صرف چار جبکہ فخر زمان اٹھارہ رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ پھر سہیل حارث اوراے بی ڈویلئرز نے اننگز کو آگے بڑھایا مگر اس میچ میں دونوں بلے باز کھل کر شاٹس نہیں لگا سکے، سہیل حارث نے بیس، ڈی ویلئرز نے تینتیس ، اینڈرسن نے بائیس اور سہیل اختر نے انتیس رنز بنائے۔

عماد وسیم، محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا جبکہ افتخار احمد نے دو وکٹیں اڑائیں۔دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے کیونکہ دونوں ہی پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشنز پر آرہی ہیں۔