کرونا وائرس عالمی وبا بننے کا خدشہ، دنیا بھرمیں ہلاکتیں 2800 سے بڑھ گئیں

کرونا وائرس عالمی وبا بننے کا خدشہ، دنیا بھرمیں ہلاکتیں 2800 سے بڑھ گئیں

نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا بننے کو ہے، ایران اور اٹلی میں وائرس کے پھیلاؤمیں تیزی آ رہی ہے، دنیا بھرمیں مرنے والوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا عالمی وبا بننے کو ہے، خطرناک وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا فیصلہ کن نقطے پر پہنچ چکی ہے۔ یہ عالمی وبا بن سکتی ہے۔

چین سے زیادہ تعداد میں دیگر ممالک میں اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جنوبی کوریا میں 256 نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد جنوبی کوریا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 22 ہو گئی ہے۔

نائیجیریا میں ایک کیس سامنے آیا ،چین کے بعد اٹلی اور ایران میں یہ انفیکشن سب سے زیادہ پھیلا ہے، ایران کے کئی اعلی حکام بھی اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ خواتین اور خاندانی امور کی نائب صدر معصومہ ابتیکر بھی اس سے متاثر ہو چکی ہیں۔