بھارت میں انصاف کرنے والے جج کا ٹرانسفر کردیا جاتا ہے،شاہ محمود قریشی

بھارت میں انصاف کرنے والے جج کا ٹرانسفر کردیا جاتا ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں انصاف کرنے والے جج کا ٹرانسفر کردیا جاتا ہے ۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں انصاف کرنے والے جج کا ٹرانسفر کردیا جاتا ہے، دہلی میں جو کچھ ہورہا ہے دنیا کی اس پر نظر ہے، بھارتی غنڈوں نے مساجد میں توڑ پھوڑ کی اور سیاہ جھنڈے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا دنیا اعتراف کررہی ہے، پاکستان کے کردار کی دنیا میں آج تعریف ہورہی ہے جب کہ امریکہ اور طالبان امن معاہدہ عالمی سطح پر دکھایا جارہا ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بہت خوش آئند ہے۔