پشاور سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 پشاور سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


پشاور :خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7تھی جبکہ اس کا مرکز ضلع دیر اور گہرائی زیر زمین 16کلو میٹر تھی۔ 

پشاور کے علاوہ اوکزئی، مالاکنڈ، چترال، دیر بالا اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔پنجاب میں میانوالی اور اردگرد کے علاقوں سے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔