تیل اور گیس کے ذخائر دریافت, پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

تیل اور گیس کے ذخائر دریافت, پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی : سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق۔پاکستانی عوام جو مہنگائی اورسروں پر جنگ کے منڈلاتے ہوئے خطرات کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔ ان کو ایسے خراب وقت میں ایک انتہائی شاندار خوش خبری سنا دی گئی ہے۔


بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔گیس کے ذخائر گولارچی بلاک میں دیافت ہوئے۔گولارچی بلاک سے 42 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ برآمد ہو گی۔ گولارچی بلاک میں 14 فروری 2020 کو کھدائی کا کام شروع کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ 20 ہزار 739 میڑ گہرائی پر گیس کے ذخائر دریادفت ہوئے۔

اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ ایک کروڑ 27 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔