فضل الرحمن کو قابو کرنے کا تعویز میرے پاس ہے :شیخ رشید

فضل الرحمن کو قابو کرنے کا تعویز میرے پاس ہے :شیخ رشید

لاہور :وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فض الرحمن کو قابو میں رکھنے کا تعویز میرے پاس ہے ،وہ آخر میں میرے پاس ہی آئینگے ۔


تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن مایوس ہو کر میرے پاس ہی آئینگے ،ان کو قابو میں رکھنے کا تعویز میرے پاس ہے ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے میری دل سے صلح ہے، جس سے سارے جلتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کورونا وائرس سے گھبرانے کے ضرورت نہیں، ماسک کے لیے بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ماسک وہ پہنے جو بیمار ہو،کورونا وائرس کے مسئلے سے بھی نکل آئیں گے،وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی اور بے روزگاری کا احساس ہے۔ مہنگائی سے سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہوا ہے۔ حکومت نے عام آدمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔ دلی میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہوا امریکہ اس کا نوٹس لے۔ بھارت میں 3 دن میں 40 مسلمان شہید ہوئے ہیں۔