'ارطغرل غازی' کا پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

'Ertugrul Ghazi' announces legal action against Pakistani ticker Kashif Zameer
کیپشن: فائل فوٹو

انقرہ: مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے شہرت حاصل کرے والے اداکارہ انگین التان المعروف 'ارطغرل غازی' نے پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ہے۔

ترک اداکار انگین آلتان کی جانب سے جاری بیان میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے بیانات پر سخت خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ میرے بارے میں اپنے بے بنیاد دعوے بند کر دیں، اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو انھیں قانونی چارہ جوئی کیلئے تیار رہنا پڑے گا۔

'ارطغرل غازی' نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کاشف ضمیر کیساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا اور وہ اب بھی اس پر برقرار ہیں۔ کاشف ضمیر نے اگر سوشل میڈیا پر میرے بارے میں اپنے جھوٹے بیانات کا سلسلہ جاری رکھا تو ان سے قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا۔

انگین آلتان کی جانب سے جاری یہ بیان ان کے میڈیا مینجر نے جاری کیا ہے۔ بیان میں یہ بات سب پر واضح کر دی گئی ہے کہ 'ارطغرل غازی' کا اب پاکستانی ٹک ٹاکر سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کسی قسم کا رابطہ ہے۔ کاشف ضمیر سوشل میڈیا پر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کاشف ضمیر کیساتھ 'ارطغرل غازی' نے جو معاہدہ کیا تھا اس کے بارے میں سب کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ اب اس سلسلے میں کاشف ضمیر کے بیانات خود ساختہ ہیں۔

'ارطغرل غازی' کی جانب سے کہا گیا ہے میں اب کاشف ضمیر کی دعوت پر پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا، اس حوالے سے میڈیا میں جس قسم کے بیانات دیئے جا رہے ہیں، وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔