تھوڑی سرمایہ کاری سے پھلوں کی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے، صدر مملکت

With a little investment, fruit production can be increased, said the President
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک برآمد کیا جانے والا پاکستانی کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے۔ تھوڑی سرمایہ کاری سے پھلوں کی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات ایوان صدر میں کینو کی نمائش کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس کینو کی برآمد سے ملکی معیشت میں اہم حصہ ڈال رہا ہے۔ زرعی شعبہ ملک میں 43 فیصد ملازمت کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یونیورسٹیز میں ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہو۔ کینو میں ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سےاستفادہ کرکے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ ملک میں 42 فیصد ملازمت کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ پھلوں کے ہر مرحلے سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔ کینو کاجوس نکال کر بھی اسے برآمد کیاجا سکتا ہے۔ پھلوں کے ہر مرحلےسے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پھلوں کے چھلکوں کو بھی ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔ بیرون ملک سفارتخانوں نے بھی پھلوں کی برآمدات میں اہم کردار ادا کیا۔ کاوربار میں آسانیاں پیدا کرکے ٹیکسٹائل صنعت کو بحال کیا۔ کاروباری اداروں کے تعاون سے برآمدات بہتر ہوئیں۔